بھارتی اداکار ریا چکرورتی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ضمانت ملنے کے بعد جیل میں موجود خواتین کےلیے ڈانس کیا تھا۔
واضح رہے کہ ریا چکرورتی کو آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی کیس میں گرفتار کرلیا گیا تھا، تاہم کچھ ماہ جیل میں گزارنے کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ریا نے جیل میں گزارے اپنے وقت کے بارے میں بات کی اور یہ بھی بتایا کہ انہوں نے جیل سے باہر آنے سے پہلے انہوں نے کیا کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے باہر آکر سب سے پہلے جیل میں اپنے دوستوں کےلیے ناگن ڈانس کیا تھا۔ ریا کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی دوستوں سے وعدہ کیا تھا کہ میں جیل سے باہر جانے سے پہلے انکے لیے ناگن ڈانس کروں گی۔ ریا نے بتایا کہ وہاں موجود خواتین نے حیرانی سے پوچھتی تھیں کہ ’آپ ہیروئن ہو؟ آپ ڈانس کرکے دکھاؤ‘۔
انکا کہنا تھا کہ میں غمزدہ تھی کیونکہ میری ضمانت ہوگئی تھی، لیکن میرے بھائی کی ضمانت نہیں ہوئی تھی۔ جیلر میرے پاس آیا اور کہا کہ میں انہیں (جیل میں موجود خواتین کو) کہہ چکا ہوں کہ آپ ڈانس نہیں کرسکتیں پر میں نے جیلر سے کہا کہ میں انکے لیے ڈانس کرنا چاہتی ہوں کیونکہ دوبارہ کب میں انہیں دیکھوں گی؟
ریا نے بتایا کہ میں نے سوچا کہ انکے اتنے مشکل وقت میں شاید کچھ خوشیاں انہیں دے سکوں لہٰذا میں نے انکے لیے ڈانس کیا، وہ ناگن ڈانس تھا اور وہاں موجود تمام قیدیوں نے بھی میرے ساتھ ڈانس کیا اور وہ تمام بہت خوش ہوئیں۔
اداکارہ نے جیل میں گزارے اپنے لمحات میں سے ایک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں خوش قسمت تھی کہ میرے پاس گھر والے تھے جو میری ضمانت کرواسکتے تھے کیونکہ وہاں ایسی بھی خواتین تھیں جن کے پاس گھر والوں کی کوئی مدد نہیں تھی وہ 10 اور حتیٰ کہ 5 ہزار روپے بھی ادا نہیں کرسکتی تھیں ضمانت کےلیے۔ خیال رہے کہ ریاچکرورتی کو ستمبر 2020 میں سشانت سنگھ خودکشی کیس میں منشیات کے شبے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا تھا۔
Post your comments