بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ فریدہ جلال کا سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم دل والے دلہنیاں لے جائیں گے اور کچھ کچھ ہوتا ہے میں کام کے بعد سے نہایت ہی قریبی تعلق رہا۔ تاہم کچھ سالوں سے دونوں میں زیادہ ملاقاتیں نہیں ہیں۔ اس حوالے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے ایک انٹرویو کے دوران فریدہ جلال نے انکشاف کیا کہ وہ تو کوشش کرتی ہیں کہ شاہ رخ سے ملاقاتیں ہوں لیکن ایسا نہ ہونے کی وجہ درمیان میں موجود ان کے سیکریٹریز ہیں۔ یاد رہے کہ فریدہ جلال نے حال ہی میں ویب ڈرامہ سیریز ہیرا منڈی میں کام کیا۔75 سالہ فریدہ جلال نے نہ صرف شاہ رخ خان بلکہ سلمان خان کے ساتھ کافی فلموں میں کام کیا۔ سینئر اداکارہ کا کہنا ہے کہ اب ان لوگوں نے فون نمبر تبدیل کرلیے ہیں جسکی وجہ سے ان سے رابطہ کرنا کافی مشکل ہوگیا ہے۔ فریدہ جلال کے مطابق وہ شاہ رخ سے رابطے میں نہیں ہیں، انھوں نے کہا کہ وہ ان دونوں سے کیسے مل سکتی ہیں، انھوں نے تو اپنے موبائل نمبر ہی تبدیل کرلیے ہیں۔ انھوں نے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے کہا میرے کاندھے کا آپریشن جس ڈاکٹر نے کیا اسی نے شاہ رخ کے بھی آپریشن کیے تھے، تو ان دنوں وہ مجھے فون کرکے خیریت لیا کرتے تھے۔ وہ مجھے سمجھایا کرتے تھے کہ پریشانی کی ضرورت نہیں۔ فریدہ جلال نے بتایا کہ شاہ رخ نے مجھے چلنے پھرنے کے لیے ایک ہیڈز اپ بھی دیا تھا تاکہ میری سرجری متاثر نہ ہو۔
شاہ رخ سے رابطہ کرنا کافی مشکل ہوگیا ہے، فریدہ جلال

Related Articles



Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
اسنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کے محمد آصف کی مسلسل دوسری فتح
Posted in: News, Sportsمسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد آصف نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ محمد آصف نے گروپ کے دوسرے میچ میں عمان کے قاسم البلوشی کو شکست دی، محمد آصف نےعمانی پلیئر کےخلاف تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔محمد آصف نے اپنے پہلے میچ میں انڈونیشیا کے گیبی […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments