امریکا میں سورج گرہن سے قبل فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن( ایف اے اے) نے پائلٹس کے لیے وارننگ جاری کر دی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 8 اپریل کو سورج گرہن کے دوران امریکا میں ایئر ٹریفک میں ممکنہ تاخیر اور رکاوٹوں سے خبردار کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ سورج گرہن میکسیکو، امریکا اور کینیڈا سے گزرتے ہوئے شمالی امریکا کو عبور کرے گا۔رپورٹ کے مطابق مکمل سورج گرہن جنوبی بحرالکاہل کے اوپر سے شروع ہوگا اور اس کا راستہ تقریباً 1830سے 1940 یو ٹی سی تک امریکا کو متاثر کرے گا۔اس حوالے سے ایف اے اے نے پائلٹس کو 7 سے 10 اپریل کے دوران سورج گرہن کے راستے میں موجود ایئر ٹریفک اور ایئر پورٹس پر اس کے ممکنہ اثرات سے متعلق خبردار کیا ہے۔بیان میں کہا ہے کہ پائلٹس گرہن کے راستے میں واقع ایئر پورٹس پر آپریشنل تبدیلیوں اور ٹریفک کے اوسط سے زیادہ حجم کے لیے تیار رہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں جس راستے سے سورج گرہن گزرے گا اس راستے میں متعدد ایئرپورٹس واقع ہیں۔
سورج گرہن: امریکا میں پائلٹس کیلئے وارننگ جاری
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 17-10-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll weekly Nawai pakistan E Paper 17-10-2024
Read MoreArticle
جنت کے حوروں کی خوبصورتی بتانے والے علماء متوجہ ہوں۔محمد نعیم طلعت
Posted in: Article, Newsکھیرا اور پیاز کاٹنے کا شرعی طریقہ بتانے والے اور جنت کے حوروں کی خوبصورتی بتانے والے علماء متوجہ ہوں۔ کمال اتاترک نے اپنے سپاہیوں کو حکم دیا کہ ملک کے بڑے ملاؤں کو میرے پاس لے آئیں، جب ملاں آئے تو اس نے ان سے کہا: کسان حکومت کے لیے گندم، چاول وغیرہ اگاتے […]
Read More-
حضرت محمدﷺ بنفسِ قرآن
Posted in: Article, News -
-
کبھی بھی اپنا موازنہ دوسروں کے ساتھ نہ کریں
Posted in: Article, News -
sports
پاکستان کا تاریخی کارنامہ، چھٹی ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ جیت لی
Posted in: Breaking News, News, Sportsپاکستان نے انڈونیشیا میں ہونے والی چھٹی ایشین اوپن (کیوروگی) تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 3 گولڈ، 3 سلور اور 2 برانز میڈلز جیتے، جو ملک کی تائیکوانڈو تاریخ میں ایک یادگار […]
Read More
Post your comments