بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی سالگرہ کی تقریب ان کے فارم ہاؤس میں منعقد نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان ہرسال اپنی سالگرہ پنویل میں اپنے فارم ہاؤس میں مناتے ہیں لیکن رواں سال قتل کی دھمکیوں کی وجہ سے وہ اپنی 58 ویں سالگرہ فارم ہاؤس پر نہیں منا سکے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان کا اپنی 58 ویں سالگرہ دھوم دھام سے منانے کا ارادہ تھا لیکن حکّام کی جانب سے خبردار کیا گیا کہ ایسی صورتحال میں اُنہیں اپنی سیکیورٹی کے انتظامات خود کرنا پڑیں گے۔حکام کی جانب سے وارننگ ملنے کے بعد سلمان خان نے بڑے پیمانے پر سالگرہ منانے کے بجائے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ محدود انداز منائی۔رپورٹ کے مطابق اس موقع پر سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ان کے گھر کے باہر موجود فوٹوگرافرز سے مہمانوں کی تصاویر نہ بنانے کی درخواست بھی کی گئی تھی۔یاد رہے کہ سلما ن خان کو گینگسٹرز لارنس بشنوئی نے جان سے مارنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔
Home / Entertainment, News / سلمان خان کی سالگرہ کی تقریب فارم ہاؤس میں منعقد نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی
سلمان خان کی سالگرہ کی تقریب فارم ہاؤس میں منعقد نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِاعظم نے بلا لیا
Posted in: News, Sportsمعاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلا لیا۔ ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر چلائی گئی تھی جس کے بعد اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلا […]
Read More
Post your comments