جیولین تھرور محمد یاسر لمبی تھرو والی جیولین کے بغیر اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ارشد ندیم کے بعد محمد یاسر پاکستان کے دوسرے نمبر پر موجود جیولین تھرور ہیں جو ان دنوں پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں 25 سے 30 مئی تک چین اور جنوبی کوریا میں ہونے والے ایونٹس کی تیاریوں کے لیے مصروف ہیں جو اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہیں۔محمد یاسر نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ میرے اختیار میں ٹریننگ ہے جو میں کر رہا ہوں جہاں تک سہولیات کی بات ہے میرے پاسجیولین نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جو جیولین ہے وہ لمبی تھرو کے لیے نہیں، ایک جیولین مجھے ملنی ہے جو کسی وجہ سے اب تک مل نہیں سکی ہے۔محمد یاسر نے کہا کہ میں اس وقت چین اور جنوبی کوریا میں ہونے والے ایونٹس کی تیاری کر رہا ہوں، امید ہے کہ میں اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ گرمی بڑھ گئی ہے تاخیر سے ٹریننگ کرتا ہوں، میرے لیے دعا کریں کہ میں بھی ارشد ندیم کی طرح ملک کا نام روشن کروں۔محمد یاسر کے کوچ فیاض بخاری کا کہنا ہے کہ محمد یاسر اس وقت 82 اور 85 میٹر کے درمیان تھرو کر رہا ہے، محمد یاسر کے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کے بہت امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد یاسر کے پاس جو جیولین ہے وہ 80 میٹر تک کی تھرو کی ہے، ان کو 90 اور 100 میٹر تک تھرو کی ضرروت ہے امید ہے جلد مل جائے گی۔
جیولین کے بغیر اولمپک کی تیاری کر رہا ہوں، جیولین تھرور محمد یاسر




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments