class="post-template-default single single-post postid-1909 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

جدہ، او آئی سی اجلاس میں غزہ کی صورتحال پر غور

او آئی سی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے غیرمعمولی اجلاس میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے متعلق صورتحال پر غور کیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق جدہ میں ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، فلسطین اور ایران سمیت دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔پاکستان کے مستقل مندوب فواد شیر نے پاکستانی موقف پیش کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی۔اجلاس میں غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا گیا، پاکستان کے مندوب نے غزہ کے لیے انسانی بنیادوں پر فنڈ فراہمی پر زور دیا۔پاکستان کے مستقل مندوب نے غزہ میں امدادی کارکنوں اور تنظیموں کے داخلے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے پر بھی زور دیا۔اجلاس میں وزرا نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل پر جنگی جرائم کا تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے پر زور دیا۔وزرا نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی، غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلاء اور تمام غیرقانونی اقدامات روکے جائیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter