راولاکوٹ(آصف اشرف) تیرویں آئینی ترمیم میں پاکستان کے ریٹائرڈ ججز کو آزاد کشمیر میں تعینات کرنے کی تجویز شامل کیے جانے کا انکشاف آزاد کشمیر کے ریاستی ڈھانچے پر ایک اور شب خون مارنے کا وار سامنے آ گیا آزا د کشمیر کے سنئیر قانون دان طبقہ کی طرف سے یہ انکشاف سامنے آ یا ہے کہ فاروق حیدر دور میں آزاد کشمیر کے قومی تشخص پر گہری اور کاری ضرب لگائی گئی ہے جہاں پہلے ہی معاہدہ کراچی اور ایکٹ چوہتر کے زریعہ آزاد حکومت کو نوآبادیاتی کالونی بنایا گیا ہے چوبیس اکتوبر 1947کو بننے والی آزاد حکومت کے اختیارات معاہدہ کراچی اور ایکٹ چوہتر کے ذریعے اسلام آباد حکومت کے نامزد کردہ غیر ریاستی چیف سیکرٹری اور دیگر لینٹ آفیسران کو منتقل کیے گئے ہیں وہاں وزیراعظم آزاد کشمیر کی نامزدگی کا اختیار بھی قانون ساز اسمبلی سے لیکر وزیر امور کشمیر کو دیا گیا ہے اس کے ساتھ کشمیر میں ججز کی تعیناتی کا اختیار بھی وزیراعظم پاکستان کو دیا گیا ہے اب تیرویں ترمیم کے زریعے یہ بھی آزاد کشمیر حکومت کے عبوری آئین ایکٹ چوہتر میں شامل کیا گیا ہے کہ پاکستان سے کسی بھی ریٹائرڈ جج کو جب چاہے آزاد کشمیر میں نہ صرف جج لگایا جا سکتا ہے بلکہ بطور چیف جسٹس آزاد کشمیر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ بھی لگایا جا سکتا ہے اس تجویز کو عبوری آئین کا حصہ بنائے جانے کے بعد اس وقت کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا یہ دعویٰ سچ نظر آنے لگا کہ وہ آخری وزیر اعظم ہیں اور سیٹ اپ بدل جائے گا واضع رہے کہ فاروق حیدر کے دور حکومت میں اسلام آباد میں اعلی سطحی میٹنگ میں جب آزاد کشمیر اور گلگت کو صوبہ بنائے جانے کی تجویز پیش کی گئی تب راجہ فاروق حیدر مصلحت میں خاموش رہے اور پونچھ سے تعلق رکھنے والے وزیر فاروق طاہر نے اس تجویز کی مخالفت کی جن کا آزاد کشمیر اسمبلی اور کشمیر کونسل کے کسی رکن نے ساتھ نہیں دیا صرف یاسین ملک کے نمائندے رفیق ڈار اور علی گیلانی کے عزیز عبدللہ گیلانی نے مخالفت کی اس وقت سری نگر سے یاسین ملک اور جے یو آئی سربراہ فضل الرحمان نے ڈٹ کر مخالفت کی تب جا کر اس منصوبہ کو روکا گیا مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعظم عتیق خان نے منصوبہ کی اس شرط پر حمائیت کی کہ انہیں بھی آ ن بورڈ رکھا جائے دوسری طرف ریاستی تشخص کے نام پر منظور کروائی تیرویں ترمیم میں ریاست کے آئین سے کھلواڑ کر کے اس کو مزید مجروح کرنے کے ردعمل میں وکلا اور قوم پرست طبقہ نے مشاورت شروع کر دی ہے اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولاکوٹ کے نومنتخب صدر عاصم ارشاد کی معیت میں اس شق کے خلاف اعلی عدلیہ میں رٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
Home / News, Pakistan / تیرویں آئینی ترمیم میں پاکستان کے ریٹائرڈ ججز کو آزاد کشمیر میں تعینات کرنے کی تجویز شامل کیے جانے کا انکشاف
تیرویں آئینی ترمیم میں پاکستان کے ریٹائرڈ ججز کو آزاد کشمیر میں تعینات کرنے کی تجویز شامل کیے جانے کا انکشاف
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-02-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-02-2025
Read MoreArticle
کشمیر کا معاملہ: انسانی حقوق بارے آزمائش تحریر : سیدہ کوثر فاطمہ
Posted in: Article, Newsکسی زمانے میں ”زمین پر جنت” کے نام سے مشہور مقبوضہ کشمیر کی محصور وادی، انسانی حقوق کی عالمگیریت کے تصور کے لئے سخت چیلنج بن گئی ہے کیونکہ 9 لاکھ سے زیادہ بھارتی قابض فوجیوں کو بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے، اغوا کرنے، تشدد کرنے اوران کی تذلیل کرنے سمیت لامحدود اختیارات حاصل […]
Read More-
-
-
-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم اور محمد رضوان کی انٹرنیشنل رینکنگ نیچے چلی گئی
Posted in: News, Sportsانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بہترین بلے بازوں کی فہرست میں قومی کرکٹر محمد رضوان 16 ویں اور بابر اعظم 19 ویں نمبر پر موجود ہیں۔انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 3 درجے […]
Read More
Post your comments