بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور سیاستدان متھن چکرورتی فالج کا شکار ہوگئے۔ بھارتی میڈیا پر کچھ روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ متھن چکرورتی کو کولکتہ کے اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے لیکن ان کی صحت سے متعلق فوری طور پر کوئی واضح بات سامنے نہیں آئی تھی۔اب کچھ روز بعد یہ خبر سامنے آئی ہے کہ بھارتی اداکار فالج کا شکار ہوگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، متھن چکرورتی مکمل طور پر اپنے ہوش میں ہیں لیکن کھانے پینے کے حوالے سے ڈاکٹرز نے اُنہیں سخت احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس وقت کھانے میں وہ صرف نرم غذا لے رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھارتی اداکار کی صحت کا مزید جائزہ لے رہی ہے جس میں ایک نیورو فزیشن، کارڈیالوجسٹ اور ایک معدے کے ماہر شامل ہیں۔
بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی فالج کا شکار
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 25-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 25-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
ڈبلیو ٹی ایل سیزن 3: گیم چینجرز فالکنز نے کائٹس کو 24-21 سے ہرادیا
Posted in: News, Sportsابوظہبی : ورلڈ ٹینس لیگ سیزن 3 میں گیم چینجرز فالکنز نے اتحاد ایرینا میں کائٹس کو 24-21 سے شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ فالکنز نے پوائنٹس ٹیبل پر مجموعی طور پر 53 پوائنٹس ہوگئے ہیں ٹی ایس ایل ہاکس 47 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کائٹس 46 پوائنٹس کے […]
Read More-
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments