اسٹار اداکارہ ایشوریا رائے کی وجہ سے وویک اوبرائے اور سلمان خان کے درمیان ہونے والی لفظی جنگ پر ہدایتکار اور اسکرین رائٹر سلیم خان کا کہنا تھا کہ دونوں وہیں کے وہیں رہے اور اسے کوئی اور لے گیا۔سلمان خان اور ایشوریا رائے 1999 کی سپر ہٹ فلم ہم دل دے چکے صنم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے۔ جس کے بعد دونوں اسٹارز کی ڈیٹنگ کی خبریں بھی منظر عام پر آئیں۔ پھر دونوں نے 2002 میں راہیں جدا کرلیں لیکن اس کے بعد ایشوریا اور وویک اوبرائے کی ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آئیں تو اس کے بعد سلمان خان اور وویک اوبرائے کے درمیان تو تو میں میں بھی ہوئی۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران وویک اوبرائے نے سلمان خان پر انہیں دھمکانے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔تاہم سلمان خان کے والد سلیم خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ جذباتی مسائل کا کوئی منطقی یا عقلی حل نہیں۔انکا کہنا تھا کہ ایشوریا کے معاملے پر سلمان اور وویک دونوں ہی جذباتی رہے ہیں، اور برسوں بعد دونوں کو سمجھ آئی کہ وہ ایک احمقانہ چیز پر لڑ رہے تھے۔ کوئی اور اسے لے گیا اور یہ دونوں وہیں کے وہیں رہے۔اسی انٹرویو کے دوران سلیم خان نے یہ بھی پیشگوئی کی تھی کہ انکے بیٹے سلمان خان کی زندگی 2009 کے بعد تبدیل ہوجائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر سلمان نے شادی کرنی ہے تو یہ ایک دو سال میں ہوجائے گی لیکن اس کے بعد شادی کے چانسز کم ہی ہیں۔
Home / Entertainment, News / ایشوریا کو لے کر سلمان اور وویک کی لفظی جنگ پر سلیم خان نے کیا کہا تھا؟
ایشوریا کو لے کر سلمان اور وویک کی لفظی جنگ پر سلیم خان نے کیا کہا تھا؟




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments