class="post-template-default single single-post postid-3142 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان شہباز اسپیڈ کے نام سے مشہور ہیں۔یہ بات ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ایئر پورٹ پر رخصت کرنے آئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے امید ظاہر کی کہ جو ایم او یوز پر دستخط ہوئے ان پر بھی شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بتایا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے پاک ایران تجارت پر تفصیلی بات ہوئی، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بھی پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں دلچسپی ظاہر کی۔انہوں نے بتایا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مجھے تہران کے دورے کی دعوت دی جسے میں نے قبول کیا، میرا آئندہ دورہ تہران کا ہو گا، جس کا مقصد تجارتی تعلقات کا استحکام ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کراچی کی کاروباری شخصیات کو بھی دورۂ ایران کی دعوت دی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے دورے کے دوران پاکستانیوں کو جو تکلیف ہوئی اس پر معذرت بھی کی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter