ایئر فورس نے گولڈ میڈل حاصل کرکے پہلا انٹر ڈپارٹمنٹ ٹینس کپ جیت لیا۔ واپڈا نے سلور جبکہ آرمی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں پہلا انٹر ڈپارٹمنٹ ٹینس کپ اختتام پذیر ہوگیا۔ منگل کو کھیلے گئے میچز میں ایئر فورس اور سوئی ناردرن نے فتح حاصل کی۔سنگلز مقابلوں میں یوسف خلیل اور محمد شعیب نے واپڈا کے کھلاڑیوں کو مات دی۔ دوسرے میچ میں سوئی ناردرن نے نیوی کو ہرایا۔صدر پی ٹی ایف اعصام الحق اور سابق صدر پی ٹی ایف سلیم سیف اللّٰہ نے انعامات تقسیم کیے۔ایئر فورس کو ڈیڑھ لاکھ، واپڈا کو ایک لاکھ جبکہ آرمی کو پچاس ہزار روپے کی انعامی رقم ملی۔ٹینس تاریخ میں پہلی بار ڈپارٹمنٹس کے لیے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ مستقبل میں مزید ڈپارٹمنٹل ٹورنامنٹس کو شیڈول کیا جائے گا۔
ایئرفورس نے پہلا انٹر ڈپارٹمنٹ ٹینس کپ جیت لیا




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments