class="post-template-default single single-post postid-1219 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

انڈر 19 ور لڈکپ: سپر 6 مرحلہ، پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے ہرادیا

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر 6 مرحلے میں ننھے شاہینوں نے اپنا پہلا میچ جیت لیا، دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔ جنوبی افریقہ کے شہر پوچسٹروم میں کھیلے گئے سپر 6 مرحلے کے میچ میں آئرلینڈ کے خلاف پاکستانی نے شاندار آغاز کیا۔عبید شاہ نے 7 رنز پر حریف کی پہلی وکٹ گرائی اور اس کے بعد پاکستانی بولرز نے آدھی آئرش ٹیم کو 39 رنز پر پویلین پہنچا دیا۔اس مشکل میں آئرلینڈ انڈر 19 کے جان مک نلے نے مزاحمت کی اور 53 رنز بنائے جبکہ ہیری ڈیئر نے بھی 31 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ٹیم 181 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان انڈر 19 کی جانب سے عبید شاہ نے تین جبکہ عامر حسن، علی رضا اور احمد حسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز 26 رنز پر پویلین لوٹ گئے اور آدھی ٹیم 96 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ایسے میں احمد حسن نے ٹیم کو سنبھالا، ہارون ارشد نے ان کا ساتھ دیا اور دونوں نے 63 رنز کی شراکت بنائی۔ہارون 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے لیکن احمد نے آنے والے بیٹرز کے ساتھ ہدف 44ویں اوور میں پورا کر کے پاکستان کو تین وکٹوں سے فتح دلا دی۔احمد 57 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور اسی پرفارمنس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سپر 6 مرحلے میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا اور آخری میچ ہفتے کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔ اس میچ میں کامیابی کی صورت میں قومی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter