class="post-template-default single single-post postid-2776 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج فلسطینی درخواستِ رکنیت پر غور کریگی

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل آج فلسطین کی رکنیت کی درخواست پر غور کرے گی۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کو 2012ء سے اقوامِ متحدہ میں غیر رکن مبصر کا درجہ حاصل ہے۔اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے 193 ارکان میں سے تقریباً 140 فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر چکے ہیں۔اس موقع پر سلامتی کونسل کے کسی بھی مستقل رکن کی جانب سے فلسطین کی درخواست کو ویٹو کیے جانے کا خدشہ ہے۔

وسطی خان یونس سے اسرائیلی فوج کا انخلاء

دوسر ی جانب 4 ماہ کی پُر تشدد اسرائیلی کارروائیوں کے بعد وسطی خان یونس سے اسرائیلی فوج نے انخلاء کیا ہے۔اسرائیلی حملوں سے تباہ حال خان یونس میں فلسطینی اپنے گھروں کو واپس پہنچ رہے ہیں۔شدید تباہی کے باعث گھروں کی شناخت بھی مشکل ہے،علاقہ ریت کا ڈھیر بن چکا ہے۔ادھر جنوبی غزہ پہنچنے والے 322 امدادی ٹرکوں کو شمالی حصے میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter