آنجہانی بھارتی گلوکار سدھوموسے والا کے دوست موسیقار و گیت نگار بنٹی بینس پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سدھوموسے والا کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک بنٹی اس قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ وہ ریاست پنجاب کے شہر موہالی کے ایک ریسٹورنٹ میں تھے جب ان پر حملہ ہوا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں رپورٹس میں بتایا گیا کہ بنٹی بینس کو دھمکی آمیز کال بھی موصول ہوئی جس میں ان سے ایک کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔واقعے کے بعد بنٹی نے مقامی تھانے میں درخواست جمع کروادی جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بنٹی کو لکی پاٹیل نامی شخص کی جانب سے کال موصول ہوئی تھی، یہ نام کے سدھوموسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروپ لارنس بشنوئی سے بھی رابطے بتائے جاتے ہیں۔ واضح رہے بھارتی پنجابی گلوکار و ریپر سدھوموسے والا کو بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع مانسا میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
آنجہانی بھارتی گلوکار سدھوموسے والا کے دوست پر قاتلانہ حملہ
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments