class="post-template-default single single-post postid-2879 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

آئی ایم ایف نئے پروگرام کیلئے پرعزم، ملکی معیشت کی بہتر کارکردگی، عالمی فنڈ

عالمی مالیاتی فنڈ پاکستان کے نئے پروگرام کیلئے پرعزم‘ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے اس فالواپ قرضے کے سلسلے میں جاری بات چیت میں ٹیکس کا اہم معاملہ زیر بحث ہے جو اسلام آباد کو حل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اپنا موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے جبکہ اس کی معاشی کارکردگی میں بھی بہتری آئی ہے تاہم ابھی اہم معاملات طے کرنے ہیں۔ گزشتہ روز اٹلانٹک کونسل کے تھنک ٹینک میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے موجودہ پروگرام کو کامیابی سے مکمل کر رہا ہے، معیشت قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور زر مبادلہ ذخائر میں اب اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا اس راستے پر آگے بڑھنے کا عزم ہے اور ملک ممکنہ طور پر فالو اپ پروگرام کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ سے رجوع کر رہا ہے۔کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستان میں کئی ایسے مسائل ہیں جنہیں حل کیا جانا ضروری ہے جیسا کہ ٹیکس دینے والے افراد کی تعداد، معاشرے کا امیر طبقہ کس طرح معیشت میں اپنا حصہ ڈالتا ہے، کس طرح سے عوامی اخراجات کیے جا رہے ہیں اور زیادہ شفاف ماحول پیدا کرنا شامل ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter