ہرارے :زیم افرو ٹی 10 کے دوسرے سیزن کا اعلان کردیا گیا ہے جو 21 سے 29 ستمبر تک ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ کھلاڑیوں کے ڈرافٹ اور میچوں کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔افریقہ میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا ٹی 10 ٹورنامنٹ ہے جس کے افتتاحی ایڈیشن کے تمام میچ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے تھے۔ زیم افرو ٹی 10 کے پہلے سیزن نے تاریخ رقم کی تھی کیونکہ یہ ہرارے اسپورٹس کلب میں فلڈ لائٹس میں کھیلا جانے والا پہلا ٹورنامنٹ تھا۔ دوسرے ایڈیشن سے قبل گفتگو کرتے ہوئے زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین تاوینگوا مکوہلانی نے کہا کہ ہمیں زیم افرو ٹی 10 ٹورنامنٹ سیزن 2 کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ٹی 10 گلوبل اسپورٹس کے بانی اور چیئرمین نواب شجیع الملک نے کہا کہ ہم زمبابوے میں کرکٹ کے دوسرے ایڈیشن کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ۔ یہ ایڈیشن بھی پہلے کی طرح ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
زیم افرو ٹی 10 کے دوسرے سیزن کا آغاز 21 ستمبر سے ہوگا ، تیاریاں جاری
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments