class="post-template-default single single-post postid-5101 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بلوں سے پریشان عثمان پیرزادہ کا بجلی کٹوانے پر غور

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور لیجںڈری اداکار و پروڈیوسر عثمان پیرزادہ بھی بجلی کے مہنگے بل سے پریشان ہو گئے، انہوں نے مستقبل میں بجلی کٹوانے پر غور و فکر شروع کر دیا۔ان دنوں لیجںڈری اداکار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔دورانِ انٹرویو میزبان عثمان پیرزادہ سے سوال کرتی ہیں کہ لوگ بجلی کے بلوں سے پریشان ہیں، آپ کا کیا حال ہے؟میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توبہ توبہ، میرا اتنا خوفناک بل ہے، آئندہ مہینوں میں کیا ہو گا سمجھ سے باہر ہے؟ مجھے لگتا ہے کہ بجلی کٹوانی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ میری قوتِ خرید سے باہر ہو گئی ہے، مجھے ان لوگوں کا بھی خیال آتا ہے جن کے وسائل کم ہیں، پتہ نہیں وہ کیسے گزارا کرتے ہیں، اوپر سے گرمی نے بھی برا حال کیا ہوا ہے، ہم بجلی کے بغیر گزارا بھی نہیں کر سکتے۔عثمان پیر زادہ نے مزید کہا کہ سولر پینل لگوانے کا سوچا لیکن وہ بھی مہنگے ہیں، اس کے اوپر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہے اور پھر ٹیکنالوجی بھی آئے دن تبدیل ہو رہی ہے، اس کے لیے وقت بھی نہیں، اس لیے سمجھ نہیں آتا بندہ جائے تو جائے کہاں؟اداکار نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میں، اہلیہ اور ہماری بیٹی ایک کمرے میں گزارا کرتے ہیں، ایک اے سی چلاتے ہیں، اس پر بھی بہت خطرناک بل آتا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter