class="post-template-default single single-post postid-7422 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

دنیا کا مختصر ترین اور مکمل فعال ایکسکیویٹر

دنیا کا مختصر ترین یا سب سے چھوٹا اور مکمل طور پر فعال ایکسکیویٹر آپکی ہتھیلی میں سما سکتا ہے۔ 

نینو ٹریکس N320 ایک مختصر ترین ریموٹ کنٹرول ایکسکیویٹر ہے جو کہ اصل ایکسکیویٹر کا صرف 1/64سائز پر مبنی ہے۔ یہ کوئی کھلونا نہیں لیکن ایک مکمل طور پر فعال کھدائی کرنے والا ایکسکویٹر ہے۔ اسکے وجود میں آنے کے حوالے سے سوال کیا جا رہا ہے کہ اتنا مختصر ایکسکیویٹر کیوں بنایا گیا ہے؟

نینو ٹریکس کے بانی جوناتھن ایبٹ کے مطابق یہ اس وقت شروع ہوا جب چند سال قبل انھوں نے یوٹیوب پر ایک شوقین گروپ کے بارے میں ویڈیو دیکھی، جنھیں چھوٹے سے لیکن فعال ایکسکیویٹر سے کھیلنا پسند تھا۔جوناتھن کے مطابق اسے تجسس ہوا اور اس نے ایسے مختصر ایکسکیویٹر کی آن لائن تلاش شروع کی لیکن کامیابی نہیں ہوئی جس کے بعد انھوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اسی قسم کا مختصر ترین ایکسکیویٹر خود تخلیق کریں۔جس کے بعد انھوں نے CAD کی پریکٹس کی اور ایک تھری ڈی پرنٹر خریدا۔ اسکے بعد باقی سب کچھ تاریخ ہے اور انھوں نے مذکورہ بالا ایکسکیویٹر کامیابی سے بنایا۔ اس نینو ٹریکس این 320 کو کک اسٹارٹر، امریکن پبلک بینیفٹ کارپوریشن کے تحت شروع کیا، اس کا مقصد 20 ہزار ڈالر کی کراؤڈ فنڈنگ تھی، جوناتھن ایبٹ نے اس مہم کے ذریعے 70 دنوں میں 2 لاکھ 68 ہزار ڈالرز جمع کیے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter