امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کے واقعے کی عالمی رہنماؤں نے مذمت کی ہے۔جاپانی وزیرِ اعظم فومیو کیشیدا نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، پُرتشدد واقعات کے خلاف سب کو کھڑا ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے سیاسی تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جمہوریت کو چیلنج کرنے والے کسی بھی قسم کے تشدد کے خلاف ہیں، سابق صدر ٹرمپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔دوسری جانب کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ پر فائرنگ پریشان کُن ہے۔برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی ریلی میں دل دہلا دینے والے مناظر دیکھ کر حیرت زدہ ہوں، معاشرے میں کسی بھی شکل میں سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہم متاثرین کے ساتھ ہیں۔اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ پر حملہ حیران کن ہے، ٹرمپ کی حفاظت اور صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔یورپی یونین خارجہ پالیسی کے چیف جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ پر حملے کی خبر سے صدمہ ہوا جس کی مذمت کرتا ہوں، ایک بار پھر سیاستدانوں کے خلاف ناقابل قبول تشدد کی کارروائیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سابق امریکی صدر کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ سیاسی عمل میں ہر قسم کا تشدد قابلِ مذمت ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔
عالمی رہنماؤں کی ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کی مذمت


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments