پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں فنکاروں اور عملے کو تاخیر سے ادائیگیوں کا سامنا طویل عرصے سے جاری ہے، حال ہی میں سینئر اداکار محمد احمد، ڈائریکٹر مہرین جبار، اداکارہ صیفہ جبار اور حاجرہ یامین نے اس مسئلے پر کھل کر بات کی۔محمد احمد نے انکشاف کیا کہ چھ سے آٹھ ماہ تک ادائیگیوں میں تاخیر کو ’معمول‘ سمجھا جاتا ہے، ہمیں اپنی رقم کے لیے منت سماجت کرنی پڑتی ہے، درخواستیں دینی پڑتی ہیں، مالی حالات سمجھانے پڑتے ہیں، تب جا کر جزوی ادائیگی ملتی ہے اور جب پوری رقم مانگیں تو جواب ملتا ہے کہ ہم نے تو ابھی چیک دیا ہے۔اداکارہ حاجرہ یامین نے کہا کہ معاہدوں میں اکثر فنکاروں کے حق میں کوئی شق شامل نہیں ہوتی، اگر شوٹ آرٹسٹ کی وجہ سے منسوخ ہو تو جرمانہ دینا پڑتا ہے، لیکن پروڈکشن کی وجہ سے منسوخی ’جائز‘ قرار دی جاتی ہے، ایک بار شوٹنگ کے دوران مجھے چوٹ آئی تو محض گھر بھیج دیا گیا۔اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے بتایا کہ میں نے معاہدوں میں صحت اور ہراسانی سے متعلق ایک نئی شق شامل کرنے کی تجویز دی تھی، تاکہ اگر کوئی فنکار زخمی ہو تو اس کے علاج کے اخراجات پروڈکشن برداشت کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر ڈرامہ مکمل کرنے کے بعد مجھے چھ ماہ تک تھراپی کرنی پڑتی ہے کیونکہ ذہنی دباؤ حد سے بڑھ جاتا ہے۔ مہرین جبار نے انکشاف کیا کہ سب سے زیادہ نقصان تکنیکی عملے کو ہوتا ہے، جو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے مگر وہ آواز نہیں اٹھاتے کیونکہ روزگار کھونے کا خوف لاحق رہتا ہے۔فنکاروں نے اعتراف کیا کہ وہ زیادہ تر اس لیے خاموش رہتے ہیں کہ انہیں اگلے پروجیکٹس مل سکیں، تاہم اب وہ سیٹ پر ہی اپنی آواز بلند کرنے لگے ہیں۔
Home / Entertainment, News / کام وقت پر، پیسے مہینوں بعد، فنکاروں نے تاخیر سے ادائیگیوں کا کرب بیان کردیا
کام وقت پر، پیسے مہینوں بعد، فنکاروں نے تاخیر سے ادائیگیوں کا کرب بیان کردیا

Related Articles



Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
اسنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کے محمد آصف کی مسلسل دوسری فتح
Posted in: News, Sportsمسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد آصف نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ محمد آصف نے گروپ کے دوسرے میچ میں عمان کے قاسم البلوشی کو شکست دی، محمد آصف نےعمانی پلیئر کےخلاف تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔محمد آصف نے اپنے پہلے میچ میں انڈونیشیا کے گیبی […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments