پاکستانی صحافی و سماجی کارکن ریحام خان نے اداکارہ سارہ خان کے اینٹی فیمینزم مؤقف پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔سارہ خان نے کچھ عرصے پہلے اپنے ایک انٹرویو میں خواتین کے حقوق سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں فیمینسٹ نہیں ہوں۔اُنہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ مردوں کو وہ مقام دینا چاہیے جو ان کے لیے مخصوص ہے تاکہ عورت سکون سے جی سکے، میں خود کو پرانے زمانے کی عورت سمجھتی ہوں، مجھے باہر جا کر لائن میں کھڑے ہو کر بل دینا پسند نہیں۔ یہ کام میرے شوہر کا ہے، میں گھریلو زندگی کو زیادہ ترجیح دیتی ہوں اور مرد کو مرد کی حیثیت سے دیکھنا پسند کرتی ہوں۔اب ریحام خان نے سارہ خان کے ان خیالات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سارہ خان شاید بھول گئی ہیں کہ آج فیمینزم کی وجہ سے ہی وہ بطور اداکارہ کام کر سکتی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ سارہ خان جیسی کئی اداکارائیں آج آزادی کے ساتھ کام کرتی ہیں کیونکہ فیمینسٹ ان کے حق میں آواز اُٹھاتے تھے اس لیے اگر کوئی فیمنزم پر یقین نہیں بھی رکھتا تو بھی اسے اینٹی فیمینزم مؤقف نہیں اختیار کرنا چاہیے۔ ریحام خان نے یہ بھی کہا کہ اقتدار پر موجود لوگوں کو ایسے لوگوں کے لیے بات کرنی چاہیے جو مراعات یافتہ نہیں ہیں۔
ریحام خان نے سارہ خان کے اینٹی فیمینزم مؤقف پر کیا کہا؟




Weekly E Paper

Article
پردیس کی حقیقت : خواب و تعبیر کا فرق تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsجب بھی یورپ، امریکہ یا کینیڈا کا نام آتا ہے، ہمارے ذہنوں میں ایک ایسی دُنیا کا نقشہ اُبھرتا ہے جہاں آسائشیں بکھری ہوتی ہیں، ہر طرف سہولتوں کی فراوانی ہے اور خوشحالی قدم قدم پر استقبال کرتی ہے۔ مغربی فلموں، ڈراموں اور سُنی سُنائی باتوں نے ان ممالک کو ایک خوابناک جنت کا درجہ […]
Read More-
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, News -
-
-
sports
شاہد آفریدی سمیت کئی کھلاڑیوں کیلئے سول اعزازات کا اعلان
Posted in: Breaking News, News, Sportsحکومتِ پاکستان نے کھیلوں کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی معروف شخصیات کو سول اعزازات دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان شخصیات کو 23 مارچ 2026 کو یومِ پاکستان کے موقع پر اعلیٰ ترین قومی اعزازات سے نوازا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت کھیلوں سے منسلک 10 شخصیات […]
Read More
Post your comments