class="wp-singular post-template-default single single-post postid-13248 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

امریکا: اسٹوڈنٹس ویزا پر عائد پابندی اٹھا لی گئی

امریکا میں غیر ملکی طالبِ علموں کے لیے اسٹوڈنٹس ویزا پر عائد پابندی اٹھا لی گئی۔ تاہم اب طلبہ کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس تک لازمی رسائی دینا ہوگی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ جاری نوٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے معطل شدہ عمل کو دوبارہ شروع کیا جارہا ہے لیکن اب تمام درخواست دہندگان کو حکومتی نظرثانی کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی دینا ہوگی۔محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ قونصلر افسران ان تمام پوسٹوں اور پیغامات کا جائزہ لیں گے جنہیں امریکا، اس کی حکومت، ثقافت، اداروں یا بانی اصولوں کے خلاف سمجھا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مئی میں جاری ہونے والے اسٹوڈنٹ ویزا پروسیسنگ کی معطلی کے احکامات کو منسوخ کر دیا ہے لیکن نئے درخواست دہندگان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ’پبلک‘ کرنا ہوگا اور جو اس سے انکار کرئے گا ان کی نظرثانی کی درخواست مسترد کی جا سکتی ہے۔حکام نے بتایا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ ماہ امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند غیر ملکی طلبہ کے نئے ویزا انٹرویوز کے شیڈولنگ کو عارضی طور پر روک دیا تھا جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی سرگرمیوں کی اسکریننگ کو بڑھانے کی تیاری کر رہے تھے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter