ترک وزیرِ دفاع یاسر گلر کا کہنا ہے کہ ترکیہ شام کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے، امریکا کے ساتھ ایف 16 طیاروں کے معاہدوں پر خوش اور شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔ترک وزیرِ دفاع نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ حالات موزوں ہوں تو ترکیہ اورشام کے وزارتی سطح پر مذاکرات ممکن ہو سکتے ہیں۔ان کا امریکا کے ساتھ ایف 16 طیاروں کی فراہمی سے متعلق معاہدے پر بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ترکیہ امریکا کے ساتھ معاہدے پر خوش ہے۔ترک وزیرِ دفاع یاسر گلر نے مزید کہا کہ امید ہے کہ یہ منصوبہ آخری طیارے کی ترسیل تک بغیر کسی مسئلے کے مکمل ہو جائے گا، دونوں نیٹو اتحادی ممالک کے عہدے دار معاہدے کی تفصیلات پر بات چیت کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترکیہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہے، نیٹو کے اہم اتحادی کے طور پر اوّلین ترجیح اپنی ذمے داریاں پورا کرنا ہے۔واضح رہے کہ ترک صدر نے گزشتہ ماہ شام کے صدر بشارالاسد کو مذاکرات کی دعوت دینے کا کہا تھا۔ترک صدر طیب اردوان نے کہا تھا کہ وہ شام کے صدر بشار الاسد کو تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مذاکرات کی دعوت دیں گے۔دوسری جانب شامی صدر نے جواب میں کہا تھا کہ ایسے مذاکرات تب ہی ممکن ہیں جب ہمسایہ ملک بنیادی مسائل پر توجہ مرکوز کرے، جن میں شمالی شام سے ترک افواج کا انخلاء بھی شامل ہے۔یاد رہے کہ دونوں ممالک کے دوران دوستانہ تعلقات 2011ء کی شامی جنگ کے بعد ختم ہو گئے تھے۔
شام سے تعلقات بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں: ترک وزیرِ دفاع
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
نوجوانوں کو ٹی 10 کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملا، عامر سہیل
Posted in: News, Sportsکینڈی :پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ تازہ ترین اضافہ ہے جس نے شائقین کو ٹی 10 کرکٹ دیکھنے میں دلچسپی پیدا کردی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز عامر سہیل کا کہنا ہے ٹی 10 جیسے فارمیٹ میں بلے بازوں کو تیزآغاز کرنے اور […]
Read More
Post your comments