class="post-template-default single single-post postid-10168 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

یوکرین میں امن قائم کرنے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ وہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے جلد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ امن قائم کرنے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ روسی اور یوکرینی صدر جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے اس بات کا اظہار ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب امریکی اور روسی حکام سعودی عرب میں ابتدائی مذاکرات کی تیاری کررہے ہیں۔قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن امن کے لیے سنجیدہ ہیں یا نہیں یہ اگلے چند دن میں طے ہوگا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطے پر کریملن نے بیان میں کہا کہ اب روس اور امریکا جنگ کی بجائے امن کی بات کریں گے۔

کریملن کا کہنا تھا کہ ہم اب بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔روسی صدر پیوتن اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان رابطہ موجودہ حالات میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ امریکی اور روسی حکام کی سعودی عرب میں ملاقات متوقع ہے۔غیرملکی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ اس متوقع ملاقات میں روس اور یوکرین کی جنگ کے خاتمے پر بات ہونے کا امکان ہے۔ اس سے قبل روس اور امریکا کے وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔ سرگئی لاوروف اور مارکو روبیو نے دوطرفہ بات چیت شروع کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔واضح رہے کہ امریکی صدر نے کہا تھا کہ دونوں ملکوں کی اعلیٰ سطح کی میٹنگ میونخ کانفرنس میں اور اگلے ہفتے سعودی عرب میں ہونی چاہیے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter