معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو لاہور سے ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کاشف ضمیر کو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن سے گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ٹک ٹاکر کو سوشل میڈیا ویڈیوز میں گارڈز کے ہمراہ اسلحے کی نمائش کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ سی سی ڈی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ناصرف کاشف ضمیر کو بلکہ ان کے 13 بھاری ہتھیاروں سے لیس گارڈز کو بھی گرفتار کیا ہے۔سی سی ڈی پولیس اسٹیشن میں ٹک ٹاکر اور ان کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف اسلحے کی نمائش اور دیگر متعدد دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ گرفتاری کے بعد کاشف ضمیر کے گارڈز سے اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ اب پولیس حکام اسلحے کی قانونی حیثیت اور گارڈز کی تعیناتی کی تحقیقات کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل اپریل میں ٹک ٹاکر کاشف ضیر کو سوشل میڈیا پر پولیس کی وردی اور محکمۂ پولیس کا مذاق اڑانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
لاہور میں زیر حراست معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ڈالا اور ہتھیاروں کی نمائش پر کان پکڑ کر معافی مانگ لی۔
ٹک ٹاکر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور عوامی معافی مانگ لی ہے۔ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے میری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں میں نے انتہائی بےوقوفی سے ایک ’ڈالا‘ (پک اپ گاڑی) اور ہتھیار کی نمائش کی تھی، جس سے سڑکوں پر لوگوں کو کافی پریشانی ہوئی اور لوگوں میں خوف پھیل گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لہٰذا میں اس کے لیے تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔ آج کے بعد میں کبھی بھی کسی ڈالا کلچر یا ہتھیاروں کی نمائش نہیں کروں گا، اس کے لیے میں سب سے معافی مانگتا ہوں۔ٹک ٹاکر 13 بھاری ہتھیاروں سے لیس گارڈز کو گزشتہ روز کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا ویڈیوز میں ڈالا اور اسلحے کی نمائش کرنے پر حراست میں لیا تھا۔واضح رہے کہ ٹک ٹاکر کے خلاف اسلحے کی نمائش اور دیگر متعدد دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اپریل میں ٹک ٹاکر کاشف ضیر کو سوشل میڈیا پر پولیس کی وردی اور محکمۂ پولیس کا مذاق اڑانے پر بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت ان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

























Post your comments