قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ قطر میں حماس کا پولیٹیکل آفس بند کرنے کی رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماس رہنماؤں کو قطر چھوڑنے کے سوال پر تبصرے سے گریز کیا۔ماجد الانصاری نے کہا کہ دوحہ میں حماس کا پولیٹیکل آفس بند کرنے کا فیصلہ کیا تو قطری وزارت خارجہ اعلان کرے گی۔ غزہ میں جنگ بندی کیلئے حماس کی نامزد مذاکراتی ٹیم فی الحال قطر سے باہر ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دوحہ میں حماس کا پولیٹیکل آفس مصالحت کاری کیلئے قائم کیا گیا، مصالحت کاری ختم ہوجائے تو آفس از خود غیر فعال ہوجاتا ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امن مذاکرات میں سنجیدگی دکھائی دی تو قطر ثالثی کروانے سے دریغ نہیں کرے گا۔
Post your comments