class="post-template-default single single-post postid-9133 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن فنشنگ کے مرحلے میں داخل

چیمپئینز ٹرافی2025ء سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن فنشنگ کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

 پی سی بی کے ڈائریکٹر انفرااسٹرکچر قاضی جواد احمد نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں کہا کہ ٹائم لائن کے مطابق اپ گریڈیشن اب فنشنگ کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، آفس بلڈنگ کے پہلے فلور پر فنشنگ شروع کر دی گئی ہے جبکہ پویلینز کی بلڈنگ کے تمام فلورز پر بیک وقت فنشنگ کا کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ فار اینڈ بلڈنگ کو صرف گرایا نہیں گیا وہ اچھی حالت میں ہے لیکن چیمپئِنز ٹرافی سے قبل اس کی بھی تزئین و آرائش شروع کر دی گئی ہے تاکہ فار اینڈ بلڈنگ بھی اسٹیڈیم کے دوسرے حصوں کی طرح اچھی دکھائی دے، اِس بلڈنگ کی تزئین و آرائش دو ہفتے میں مکمل ہو گی۔قاضی جواد احمد نے کہا کہ فلڈ لائٹس کا کام ٹائم لائن کے مطابق جاری ہے، ایک اسکرین کا اسٹینڈ لگ چُکا ہے دوسرا ایک دو روز میں مکمل ہو گا جبکہ کرسیوں کو امپورٹ کیا گیا ہے، مارکنگ کا کام مکمل ہے، کرسیوں کے پہنچتے ہی ان کی فکسنگ شروع کر دی جائے گی، کرسیوں کا رنگ سفید اور سبز پاکستان کے جھنڈے کی مناسبت سے رکھا گیا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter