آپ کی وفات سے عالم اسلام ایک مدبر سیاست دان ، دانش وراور مخلص مذہبی رہنما سے محروم ہو گیا۔
جہلم ( محمد زاہد خورشید) پروفیسر علامہ ساجد میر کا سانحہ ارتحال پوری اُمت مسلمہ کے لیے گہرا صدمہ ہے،ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامر نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ عظیم مذہبی رہنما ہونے کے ساتھ حضرت الامیر ایک جید عالم دین، مدبر، محقق و مصنف، اصول پسند سیاست دان،دانش ور ، مصلح اور داعی و مبلغ تھے۔ نصف صدی کے قریب قریب آپ نے اہل حدیث جماعت کی قیادت کی اور مشکل سے مشکل مرحلہ میں ایک دانا رہنما کا کردار ادا کیا، معاملہ فہمی کا ایک وافر حصہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا کر رکھا تھا۔ قائد ملت علامہ احسان الٰہی شہید کے بعد نہایت مشکل وقت میں آپ نے جماعت کو سنبھالا اور اس کا نیٹ ورک چار صوبوں تک عام کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیغام چینل اور اس جیسے کئی ایک بڑے منصوبے آپ کے دورِ امارت کی سنہری یادیں ہیں۔انٹرنیشنل سطح پر آپ نے جماعت کی قیادت کی، عرب ممالک میں اپنی خدمات و حیثیت کا لوہا منوایا۔ حرمین شریفین کے ائمہ تک آپ کا بے حد ادب کرتے اور آپ کو والد کا درجہ دیتے۔ تنظیمی، رفاہی اور تبلیغی خدمات میں آپ کو اہل حدیث تاریخ ہمیشہ جلی حروف میں یاد رکھے گی ۔ اہلیان جہلم کے ساتھ آپ کی بہت یادیں وابستہ ہیں اور خانوادہ حافظ عبدالغفور جہلمی کے ساتھ تو آپ کے مراسم کی داستان کافی پرانی اور طویل ہے۔ ہم دُعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت الامیر کی حسنات کو قبول فرما کر نجات کا ذریعہ بنادے۔ جماعت کو آپ کا نعم البدل عطا فرما دے۔اہل خانہ اور جماعتی احباب سے ہم بڑے غمگین دل سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
Home / News, Pakistan / پروفیسر علامہ ساجد میر کا سانحہ ارتحال پوری اُمت مسلمہ کے لیے گہرا صدمہ ہے۔حافظ عبدالحمید عامر
پروفیسر علامہ ساجد میر کا سانحہ ارتحال پوری اُمت مسلمہ کے لیے گہرا صدمہ ہے۔حافظ عبدالحمید عامر


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments