class="wp-singular post-template-default single single-post postid-15689 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان مارے گئے

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 12 ستمبر کی صبح تقریباً 4 بج کر 30 منٹ پر سول لائنز، بریلی میں پیش آیا، جہاں اداکارہ کے گھر کے باہر متعدد فائر کیے گئے۔اس حملے کے وقت اداکارہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھیں، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔بعدازاں اس واقعے کی ذمہ داری کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار کے گینگ نے قبول کی تھی۔تاہم پولیس کے مطابق دیشا پٹانی کی رہائش گاہ پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان گزشتہ روز اتر پردیش کے علاقے غازی آباد میں پولیس مقابلے میں مارے گئے۔ دونوں ملزمان کا تعلق ممتاز بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہ سے ہے۔ملزمان کی شناخت رویندر اور ارون کے طور پر ہوئی ہے۔ رویندر کا تعلق روہتک سے جبکہ ارون سونی پت کا رہائشی تھا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، جس میں 1 گلوک پستول، 1 زیگانہ پستول، اور متعدد کارتوس شامل ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter