class="wp-singular post-template-default single single-post postid-14325 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

فلسطینی مسئلے کا حل صرف دو ریاستوں کے قیام سے ممکن ہے: سعودی عرب

امریکا کے لیے نامزد سعودی نمائندہ خصوصی شہزادی ریما بنت بندر السعود نے کہا ہے کہ فلسطینی مسئلے کا حل صرف دو ریاستوں کے قیام سے ممکن ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکا کے لیے نامزد سعودی نمائند خصوصی شہزادی ریما بنت بندرالسعود نے کہا، ’سعودی عرب کا طویل عرصے سے یہی موقف ہے کہ 2 ریاستی حل سے ہی پائیدار امن ممکن ہے‘۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک سفارتی موقف نہیں بلکہ اس کی اسٹریٹیجک اخلاقی اور عملی حیثیت بھی ہے۔2 ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے شہزادی ریما نے کہا اس کے علاوہ کوئی حل نہیں جو معاملے کی بنیادی وجہ کو ختم کرسکتا ہو، فلسطینیوں کو حقِ رائے دہی دیے بغیر عدم تحفظ اور انتہا پسندی کو جواز ملتا رہے گا۔

نیدرلینڈز حکومت نے اسرائیل کے سفیر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈز کی حکومت کی جانب سے اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے غزہ صورتحال پر مذمت کی جائے گی۔نیدر لینڈز کی حکومت نے فلسطینیوں پر تشدد پر اُکسانے اور غزہ میں نسل کشی کے حوالے سے دیے گئے بیانات پر 2 اسرائیلی وزراء پر پابندی لگائی ہے۔یہ دو اسرائیلی وزراء اتمار بن گوئر اور بزلیل سموٹریچ ہیں

اسرائیلی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارہ میں انسانی حقوق کے معروف علمبردار عودہ ہدالین اسرائیلی آبادکار کے ہاتھوں شہید ہوگئے۔

اسرائیلی آباد کار کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی عودہ محمد ہدالین نے آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم No Other Land کی تکمیل میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک اسرائیلی آباد کار نے معروف فلسطینی استاد، سماجی کارکن عودہ محمد ہدالین کو اُم الخیر نامی گاؤں میں شہید کردیا۔اسرائیلی آبادکاروں کے حملے کے وقت عودہ گاؤں میں سامنے موجود تھے جہاں ایک آباد کار نے انکے سینے پر گولی مار کر انکی جان لے لی، شہادت سے پہلے عودہ نے کے الفاظ تھے ’اس طرح اسرائیلی ہمیں مٹارہے ہیں۔‘

فلم نو ادر لینڈ کے معاون ہدایت کار اور اسرائیلی صحافی یوول ابراہم نے بتایا عودہ ایک قابل ذکر متحرک شخصیت کے مالک تھے اورانہوں نے ہماری فلم کی تکمیل میں اہم کردار ادا کیا تھا۔یوول ابراہم نے واقعے کے حوالے سے ویڈیوں بھی شیئر کی ہے جس میں عودہ کے قاتل اسرائیلی شہری ینان لیوی کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter