class="post-template-default single single-post postid-8576 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

شام سے پاکستانیوں کے انخلا کا منصوبہ تیار

شام کے دارالحکومت دمشق کا ایئرپورٹ نہ کُھلنے کی صورت میں پاکستانیوں کے انخلا کےلیے منصوبہ تیار کرلیا گیا۔

ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق شام میں پھنسے تقریباً 300 پاکستانیوں کو براستہ بیروت واپس لانے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے دمشق ایئرپورٹ نہ کھلنے کی صورت میں پاکستانی زائرین کی واپسی کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دمشق ایئرپورٹ نہ کھلا تو بیروت سے واپسی کا آپشن استعمال ہوگا، اس بارے میں حتمی فیصلہ منگل تک ہوسکتا ہے۔ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی زائرین کےلیے چارٹر فلائٹ کا انتظام کیا جائے گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter