class="post-template-default single single-post postid-5071 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ٹرمپ کا فائرنگ سے کان کا حصہ کٹ گیا، ٹکر سے جوتے بھی اتر گئے، انٹرویو میں انکشاف

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کے دوران پیش آئی تمام صورتِ حال بیان کر دی۔امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ریلی کے دوران کی گئی فائرنگ میں میرے کان کا حصہ کٹ گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی سیکیورٹی اہلکار جب تحفظ کے لیے آئے تو ٹکر سے میرے جوتے اتر گئے تھے اور زمین پر گرنے سے بازو میں شدید چوٹیں آئیں۔سابق صدر نے کہا کہ فائرنگ کے بعد ریلی کے مجمعے سے بات جاری رکھنا چاہتا تھا لیکن مجبوراً جانا پڑا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر ہی حملہ آور کو ایک گولی مار کر ختم کر دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ریلی کے شرکاء پُرسکون رہے، انہیں سراہتا ہوں، بہت اچھے لوگ ہیں۔سابق امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ فائرنگ سے ہلاک ریپبلکن حامی شخص کی آخری رسومات میں شرکت کروں گا۔واضح رہے کہ ہفتے کو امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter