پنجاب، پہلی سرکاری ایئر ایمبولینس شروع ہوگئی، جان بچانے کا ’’گولڈن آور‘‘ شروع، چھت سے گرکر زخمی خاتون میانوالی سے راولپنڈی منتقل کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مریضہ حلیمہ بی بی کے اہلخانہ کو پیغام میں کہا ہے کہ دعا اور دلی آرزو ہے ہر شہری کی زندگی سے تمام دکھ مٹادوں،ایئر ایمبولینس شروع کرکے اللّٰہ کے حکم پر عمل کیا۔ مریم نواز نے حلیمہ بی بی کے اہلخانہ کو پیغام میں کہا کہ دعا اور دلی آرزو ہے ہر شہری کی زندگی سے تمام دکھ مٹادوں، اللّٰہ کے حکم پر عمل کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیوٹا پراجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے ایئر ایمبولینس کا وعدہ پورا کردکھایا۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میانوالی کی حلیمہ بی بی کو گولڈن آور میں علاج کیلئے راولپنڈی منتقل کردیاگیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پرچھت سے گرنے والی میانوالی کی حلیمہ بی بی کی ائیر ایمبولینس کے ذریعے بروقت راولپنڈی منتقلی سے جان بچا لی گئی۔ چالیس سالہ حلیمہ بی بی چھت سے گرنے کے باعث تشویشناک حالت میں تھی۔ مریضہ کی جان بچانے کیلئے بڑے اسپتال میں فوری طورپر منتقل کرنا ضروری تھا۔ ڈی ایچ کیو اسپتال میانوالی کے سرجن نے حلیمہ بی بی کو فوری علاج کیلئے راولپنڈی منتقل کرنے کا کہا تھا۔ اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ائیر ایمبولینس کی آزمائشی سروس کے ذریعے حلیمہ بی بی کو راولپنڈی منتقل کرایا اورڈاکٹرز نے حلیمہ بی بی کا آپریشن کیا۔ حلیمہ بی بی کے اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ کیلئے دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ مریم نوازشریف رحمت کا فرشتہ ثابت ہوئیں، اللّٰہ تعالیٰ انہیں لمبی زندگی اور کامیابی دے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے حلیمہ بی بی کے اہل خانہ کو پیغام میں کہا کہ ”جس نے ایک جان بچائی، اس نے پوری انسانیت کو بچایا“ اللّٰہ تعالیٰ کے حکم پر عمل کیا، الحمدللہ۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیوٹا پراجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ٹیوٹا اداروں میں کورین، جاپانی، جرمن،چینی اور عربی لینگویج کورسز متعارف کرانے اور 9 شہروں میں 45 ویلڈنگ ورک شاپس بنانے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ٹیوٹا کے فائنل میپنگ پلان سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی میپنگ پلان کو حتمی شکل دینے کیلئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ٹیوٹا اداروں میں مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق جدید کورسز پڑھانے اور لارج اسکیل کنسٹرکشن ڈیویلپرز کے تعاون سے ہیوی مشینری ڈرائیونگ/ آپریٹر کورس آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں انٹرنیشنل مارکیٹ میں اسکلڈ جاب کیلئے پنجاب اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹنگ اتھارٹی کے قیام کی تجویزاور ٹیوٹا میں ہیومن ریسورس کی کمی دور کرنے کیلئے ایک ہزار ملازمین کو بھرتی کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ گوجرانوالہ، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، اٹک، ٹیکسلا، لیہ اور میانوالی میں ویلڈنگ اور کنسٹرکشن کورس کی جدید ترین لیب قائم کی جائے گی۔ اجلاس میں پریکٹیکل ٹریننگ کیلئے ٹریننگ مٹیریل کی خریداری کے بجٹ کو بڑھانے اور ٹریننگ مٹیریل کا ماہانہ بجٹ 2 ہزار روپے فی طالب علم کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ نئے کورسز میں بلڈنگ، ٹیکسٹائل، گارمنٹس، ٹورازم، ہاسپٹلٹی،انفارمیشن کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنالوجی، آٹوموبائل اسمبلنگ اور ریپیئرنگ شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا ٹیوٹامعروف صنعتوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرے، وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کے پہلے ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن کے حوالے سے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 22 اپریل کے آغاز سے ابتک پنجاب بھر سے 50 ہزار خواتین کی شکایات موصول ہوئیںشہری ایمرجنسی کی صورت میں 15 ڈائل کریں سیف سٹی میں قائم کردہ پاکستان کا پہلا ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن 50 ہزار سے زائد خواتین کی آواز بن چکا 3 ہزار 92 کیسز میں تفتیش کا عمل جاری اور 803 کیسز کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ، خواتین کی شکایت پر 3 ہزار 172 کیسز کی ایف آئی آرز درج کروائی گئیں، گھریلو جھگڑے ،بچوں سے زیادتی ،ہراسمنٹ کی ایف آئی آرز درج کروائی گئیں خواتین سے زیادتی ،اقدام قتل،تیزاب گردی ودیگر وجوہات کی ایف آئی آر درج کروائیں گئیںکُل کیسز میں سے 42ہزار 933کیسز کو فریقین کے مابین صلح یا دیگر وجوہات کی بنا پر ختم کر دیا گیا۔
پنجاب میں ملکی تاریخ کی پہلی سرکاری ایئر ایمبولنس کا آغاز
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments