لبنانی وزیر اعظم نجیب میکاتی نے اسرائیل پر شدید تنقید کی ہے۔
ایک بیان میں نجیب میکاتی نے کہا کہ اسرائیل کے لبنان پر تازہ حملے جنگ بندی کی تمام کوششیں ضائع کرنے اور اسرائیل کے جنگ بندی بات چیت سے پیچھے ہٹنے کا اشارہ کرتے ہیں۔لبنانی وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنانی شہروں اور دیہات کی آبادیوں کو بار بار انخلا کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل کا بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں کو تباہ کن حملوں کا نشانہ بنانا اس بات کے اشارے اور تصدیق کرتے ہیں کہ اسرائیل جنگ بندی کو کوششوں کو ناکام بنانا اور جنگ بندی کی کوششوں سے پیچھے ہٹنا چاہتا ہے۔
Post your comments