class="post-template-default single single-post postid-8060 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس جاری

نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیرِ اعظم ہاؤس میں جاری ہے۔

اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات پر بریفنگ دی گئی ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں کامیابیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات بالخصوص امنِ عامہ کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔اجلاس میں انسدادِ دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتِ حال سمیت صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی موٗثر شیئرنگ پر بھی غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور ایپکس کمیٹی اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج پر بات کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا ہونے والا اجلاس مؤخر کردیا گیا تھا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہمیں سوچنا اور فیصلہ کرنا ہے کہ دھرنے اور لانگ مارچ کریں یا ترقی کےلیے کام کریں۔

نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معاشی ترقی، قومی یکجہتی اور سیاسی اتحاد دہشت گردی کے خاتمے سے مشروط ہے، اس کے بغیر کوئی چوائس نہیں، سب سے پہلے اس کا سر کچلنا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ  کیا دھرنے پاکستان کے مفاد میں ہیں، ہمیں بیٹھ کر ٹھنڈے دل سے سوچنا ہے، اور فیصلہ کرنا ہے دھرنے اور لانگ مارچ کریں یا ترقی کے لیےکام کریں۔شہباز شریف نے کہا کہ  آئی ایم ایف پروگرام منظور کروانے میں مدد پر صوبوں کے شکر گزار ہیں، دعا ہے کہ یہ ملکی تاریخ کا آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کیلئے سعودی عرب، یو اے ای اور چین کی مدد لینا پڑی۔ ہمیں ٹیکس بیس بڑھانا ہے لیکن یہ راتوں رات نہیں ہوگا، سب کو ہاتھ بٹانا ہوگا۔شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان کا اسٹاک ایکسچینج  تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، ہماری آئی ٹی ایکسپورٹس میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، ترقی تب ہوگی جب ملک میں اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کے ایک افسر نے 80 سالہ خاتون کے فیک اکاؤنٹ سے آگاہ کیا، 80 سالہ خاتون کے فیک اکاؤنٹ سے کروڑوں کا نہیں اربوں روپے کا نقصان ہو سکتا تھا۔ بھلا ہو اس افسر کا جس نے اس فیک اکاؤنٹ کا بتایا، 26 مارچ کو اس فیک اکاؤنٹ کے بارے میں معلوم ہوا۔شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے پاس اربوں روپے کے معدنی ذخائر ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایگری کلچر ٹیکس میں لیڈ لی ہے، وزیر اعلیٰ کے پی نے بھی کابینہ سے ایگری کلچر ٹیکس منظور کروالیا ہے، یہ میرے اور آپ کے کرنے سے نہیں، ہمارے کرنے سے ملک آگے بڑھے گا۔ اشرافیہ کو آج قربانی دینی ہے۔اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، چاروں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter