class="post-template-default single single-post postid-6284 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

حکومت نے انٹرنیٹ سروسز میں مسلسل خلل کو ٹھیک کرنے کی نوید سنادی

 حکومت نےانٹرنیٹ سروسز میں مسلسل خلل کو ٹھیک کرنے کی نوید سنادی جس کیلئے تاریخ 24 ستمبر مقرر کرلی گئی ۔ یہ انکشاف قومی اسمبلی میں وزارت آئی ٹی کی جانب سے تحر یری جواب میں کیا گیا۔ وزارت نے فروری2021 سےاب تک انٹرنیٹ خرابیوں سے متعلق تحریری جواب جمع کرا دیا۔ ایوان کو بتایا گیا 31 جولائی 2024 کو پی ٹی سی ایل سسٹم کے روٹ کی خرابی کو چند گھنٹے میں حل کیا گیا۔ 17 جون 2024 کو ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای 4 میں زیر سمندر کٹاؤ ہوا۔کٹاؤ کی باعث 1500جی بی پی ز کی کمی ہوئی۔انٹرنیٹ سروسز میں مسلسل خلل کو 24 ستمبر تک ٹھیک کر لیا جائے گا۔ فروری 2024 ،اپریل 2023،نومبر 2022 ، فروری 2022، فروری 2021 کی خرابیوں کو چند گھنٹے میں حل کر لیا گیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter