وفاقی حکومت نے 3سالہ معاشی پلان جاری کردیا اور وسط مدتی بجٹ اسٹریٹجی پیپر کے تحت معاشی اہداف مقرر کردیے گئے وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال2027تک معاشی شرح نمو 5اعشاریہ 5فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ تین سال میں اوسط مہنگائی کو 7فیصد کی سطح پر لایا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2027تک ملکی برآمدات کے لیے 37ارب 95کروڑ ڈالرز اور درآمدات کے لیے 67ارب8کروڑ ڈالرز کا ہدف مقر رکیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت تین سال میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 18ہزار47ارب اور نان ٹیکس ریونیو کو 4 ہزار93ارب روپے تک بڑھایا جائیگا۔مالی سال 2027تک کْل وفاقی اخراجات21ہزار 218 ارب اور صوبائی سرپلس بجٹ کا تخمینہ 1800ارب روپے لگایا گیا ہے۔معاشی پلان کے تحت مالی سال 2027تک مجموعی مالیاتی خسارہ4اعشاریہ9فیصد اور پیٹرولیم لیوی کا ہدف 1438ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔مالی سال2027تک سود کی ادائیگیوں کے اخراجات10ہزار238ارب اور دفاعی اخراجات کا تخمینہ 2ہزار 578ارب روپے لگایا گیا ہے۔اسی طرح مالی سال2027تک گرانٹس 2197ارب اور سبسڈیز کا ہدف 1569ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ تین سال میں پینشن کے اخراجات کا تخمینہ 1341 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / وفاقی حکومت نے 3 سالہ معاشی پلان جاری کردیا، شرح نمو میں اضافہ، مہنگائی میں کمی ہدف
وفاقی حکومت نے 3 سالہ معاشی پلان جاری کردیا، شرح نمو میں اضافہ، مہنگائی میں کمی ہدف
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments