صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آزادی بے پناہ قربانیوں کے بعد ملی ہے اور اس آزادی کا تحفظ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جس کے لیے پوری قوم اور مسلح افواج ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں‘ بھارت پاکستان کو ہمیشہ میلی آنکھ سے دیکھتا ہے ، فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں اپنے ناپاک عزائم کے حصول کےلئے کوشاں ہیں تاہم عوام اور مسلح افواج متحد ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے‘پاکستان کو بہت سے جیوپولیٹیکل چیلنجز کا سامنا ہے‘تمام اندرونی اور بیرونی سازشوں کے باوجود پاکستان کی تعمیر و ترقی کا عمل جاری رہے گا‘ ففتھ جنریشن وار فیئر اہم چیلنج کی صورت اختیار کرچکا ہے‘نوجوان نسل میں نفرت اور مایوسی پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بناناہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکو یوم پاکستان کی پریڈسے خطاب کرتے ہوئےکیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 85واں یوم پاکستان جوش و خروش سے منایا گیا‘ایوان صدر میں تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈمیں پاک فوج ‘بحریہ اور فضائیہ کے چاق و چوبند دستوں نےمارچ پاسٹ کیا، قومی پرچم کو سلامی دی‘پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فلائی پاسٹ کیا۔ دریں یوم پاکستان کی پریڈسے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اپنی نوجوان نسل میں نفرت اور مایوسی پھیلانے کی کوششوں کا مقابلہ کرنا ہو گا‘ہم مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ‘ ہم ایک باحوصلہ قوم ہیں اور چیلنجز سے نہیں جھکیں گے‘ہمیں قو م کی توانائی اور صلاحیتوں پر اعتماد ہے اور ہم مشکلات سے کبھی نہیں گھبراتے ‘ پاکستان کو جغرافیائی اور سیاسی مسائل کا سامنا ہے‘ صدر مملکت نے دفاع کو مزید مستحکم بنانے‘ زراعت سمیت اقتصادی شعبوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے، معیشت، زراعت مستحکم کریں گے اور توانائی کا تحفظ بھی کریں گے‘یہ سفر مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ۔صدر نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی استحکام اور امن کو یقینی بنانے پر مبنی ہے اور ہم اپنے پڑوسیوں اور عالمی برادری کے ساتھ باہمی احترام اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف پر مبنی مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ آج کے دن بھی ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو بھی نہیں بھولے جو طویل عرصے سے بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا شکار ہیں۔صدر مملکت نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطین میں نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری فیصلہ کن اقدامات کرے۔صدرنے قوم سے اپیل کی کہ مادر وطن کے قیام کے حقیقی مقاصد کے حصول کے لیے کام کریں۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / دشمن کے عزائم ناکام بنائینگے، بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا۔صدر مملکت
دشمن کے عزائم ناکام بنائینگے، بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا۔صدر مملکت



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 27-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 27-03-2025
Read More
Article
“روزہ یا فاقہ کشی اور یوشی نوری کا نوبیل انعام” ایک بار یہ تحریر ضرور پرھیں۔ محمد نعیم طلعت
Posted in: News, Article“روزہ یا فاقہ کشی اور یوشی نوری کا نوبیل انعام” ایک بار یہ تحریر ضرور پرھیں۔ 1سال میں اگر کوئی بھی شخص 20 سے 27 دنوں تک 12 سے 16 گھنٹے بھوکا رہے تو کینسر کے خلیات مکمل ختم ہو جاتے ہیں (شرط یہ ھے کہ شام کو وہ افطاری کے وقت وہ اپنی آخری […]
Read More-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News -
-
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article -
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article
sports
حارث رؤف اور عثمان خان کو نیوزی لینڈ میں رکنے کی ہدایت، ون ڈے اسکواڈ میں شامل
Posted in: News, Sportsپاکستان ٹیم منیجمنٹ نے فاسٹ بولر حارث رؤف اور عثمان خان کو نیوزی لینڈ میں ہی رکنے کی ہدایت کرتے ہوئے قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا۔ پہلے یہ دونوں کھلاڑی صرف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل تھے، ون ڈے اسکواڈ میں شامل باقی 5 کھلاڑیوں نے نیپئر میں ٹیم کو جوائن کر […]
Read More
Post your comments