مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی 12 سال بعد پہلی بار ترکیے کے دورے پر روانہ ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے دوران مصری صدر عبدالفتاح السیسی ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔یہ مصری صدر اور ترک صدر کے درمیان 12 سال میں پہلی صدارتی سطح کی ملاقات ہو گی۔ترک صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں ترکیہ اور مصر کے درمیان تعلقات کو تمام پہلوؤں سے جانچا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں تعاون کو فروغ دینے کے ممکنہ مشترکہ اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل عبدالفتاح السیسی نے مصر کے صدر کی حیثیت سے 2012 میں ترکیہ کا آخری دورہ کیا تھا۔واضح رہے کہ ترکیہ اور مصر کے تعلقات 2013ء میں سابق مصری صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے پر منقطع ہو گئے تھے۔رواں سال کے آغاز میں فروری میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک دہائی سے شدید کشیدہ تعلقات کی بحالی کی جانب پہلا و اہم قدم بڑھاتے ہوئے مصر کا دورہ کیا تھا۔
مصری صدر 12 سال بعد ترکیہ کے پہلے دورے پر روانہ
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments