class="post-template-default single single-post postid-7020 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پوائنٹ کلیر مونٹریال میں میلاد کونسل آف مانٹریال کی جانب سے پرُوقار محفلِ عید میلاد النبی کا انعقاد ۔

سراج فیانسہ  اور ظفر خان نے میزبانی اور انتظامات کیے
گزشتہ ہفتے پانچ اکتوبر کو میلاد کونسل اف مانٹریال کی جانب سے ایک باوقار  محفل عید میلاد النبی ﷺ منعقد کی گئی جو مقامی چرچ میں حسب روایت پورے  احترام  کے ساتھ منعقد ہوئی ۔ کثیر تعداد میں خواتین حضرات اور بچوں نے شرکت کی ۔ نعت خوان حضرات جن میں طاحہ ،  محمد عزیر اور کامران شامل تھے نے نبی کریمﷺ کی آمد کی مناجات پیش کر کے محفل میں رونق پیدا کر دی ۔
دعوت اسلامی کینیڈا کے ذمہ دار مولانا فضیل قادری نے اپنی تقریر میں میلاد النبی ﷺ کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ جبکہ سسکٹون سے تعلق رکھنے والے فیضان مدینہ کے طالب علم محمد عبداللہ نے انگریزی زبان میں نبی کریم ﷺ کی ولادت کی اہمیت اور میلاد النبی ﷺ  منانے کی فضیلت پر روشنی ڈالی ۔ آخر میں الجامعۃ المدینہ کینیڈا کے پرنسپل  استاد شاہد اقبال مدنی نے اپنے پرمغز  خطاب سے نوازا جس میں انہوں نے ان سازشوں کی نشاندہی کی جو میلاد النبی کے منانے کے حوالے سے لوگوں میں غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں اور بدعت اور شرک کی آڑ میں نبی کریم ﷺ  کے میلاد کو منانے کی خوشیوں پر تنقید کرتے ہیں انہوں نے معراج النبی ﷺ کی تقاریب کو منانے گھر گھر میلاد کرنے اور بچوں کو نبی کریم ﷺ کی سیرت سے روشناس کرانے کی تقاریب کرنے کی تلقین کی ۔
بعد الصلوۃ والسلام نیاز رسول ﷺ کے طور پر ضیافت کا اہتمام کیا گیا
    

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter