class="post-template-default single single-post postid-8557 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

شام میں ایرانی سفارت خانے کی عمارت دھماکے سے تباہ کردی گئی

شام میں ایرانی سفارت خانے کی عمارت دھماکے سے تباہ کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شام میں ایرانی سفارتخانے کی عمارت مسلح افراد نے دھماکے سے تباہ کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دمشق میں ایرانی سفارت خانے کی عمارت اور اس کی املاک کو نقصان  پہنچایا گیا۔ شہریوں نے ایرانی سفارت خانے میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ بھی کی۔خیال رہے کہ شامی باغیوں نے دارالحکومت دمشق پر قبضہ کر لیا جس کے بعد وہ سرکاری ٹی وی، ریڈیو اور وزارتِ دفاع کی عمارتوں میں داخل ہوگئے۔ سرکاری فوج کی جانب سے علاقہ چھوڑنے پر لوگوں نے سڑکوں پر جشن منایا۔دمشق کے قریب جیل سے ہزاروں قیدی رہا کردیے گئے، شام کے وزیراعظم نے شہریوں سے عوامی املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک نہیں چھوڑا۔باغیوں کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد الجلالی پُرامن انتقال اقتدار تک تمام ریاستی اداروں کو چلائیں گے۔ دوسری جانب شام میں ایئرپورٹ بند ہوگئے، 250 کے قریب پاکستانی زائرین پھنس گئے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter