class="post-template-default single single-post postid-7049 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

آئندہ 3 سال میں پاکستان کو 6 ارب ڈالرز کی امداد دیں گے، ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) آئندہ 3 سال میں پاکستان کو 6 ارب ڈالرز کی امداد دے گا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے بریفنگ دی اور بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نئی حکمت عملی بنا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ممبر ممالک میں علم اورٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائےگا، پاکستان کو 3 سال میں 6 ارب ڈالر امداد دیں گے۔کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو سالانہ 2 ارب ڈالر کی امداد دیں گے، 6 ارب میں سے 2 اعشاریہ 8 ارب ڈالرز کی امداد نرم شرائط پر ہوگی۔انکا کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے مکانات کیلئے 40 کروڑ ڈالر دیے، توانائی، زراعت، آبپاشی کے منصوبوں کیلئے امداد دی ہے۔اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی، اکنامک مینجمنٹ بہتر بنانے میں مدد دیں گے، موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی بڑھانے میں مدد دیں گے۔اس موقع پر سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے استفسار کیا کہ کیا اے ڈی بی نے پشاور بی آر ٹی کو فنانسنگ کی؟ کیا نیب نے اس منصوبے کی تحقیقات کیں؟اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم سے کسی نے تحقیقات کےلیے رابطہ نہیں کیا نہ ہمیں تحقیقات کا علم ہے، ہماری تحقیقات آزادانہ انداز میں ہوتی ہیں، جس کا مقامی دفتر کو علم نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ تمام معاملات ہیڈ آفس کو فراہم کردیتے ہیں وہ تحقیقات کراتے ہیں، ہیڈ آفس کی تحقیقات کی بنیاد پر فیصلہ کرتے

سعودی وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔

سعودی وزیر خالد بن عبدالعزیز کے ساتھ 130 سرمایہ کار بھی ان کے ساتھ اسلام آباد پہنچے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 2 ارب ڈالر کے معاہدوں کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے جو سعودی انویسٹمنٹ وفد آیا تھا یہ اس کا تسلسل ہے، پاک سعودی پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر میں انویسٹمنٹ آگے بڑھ رہی ہے۔اس سے قبل وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے 130 لوگوں کا وفد آرہا ہے، سعودی پرائیویٹ سکیٹر کا اتنا بڑا وفد کبھی پہلے نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی وفد میں 50 سے زیادہ کمپنیاں، 80 سے زیادہ بزنس مین ہیں، سعودی وفد کی مکمل سہولت کاری کی جارہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سعوی وزراء بھی بات کریں گے اور اس انویسٹمنٹ کا فریم ورک آپ کے سامنے رکھیں گے، پاکستان اور سعودی عرب 2030 وژن پر ساتھ کام کر رہے ہیں۔

ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter