بنگلادیشی فوج کے سربراہ جنرل وقار الزماں نے کہا ہے کہ فوج ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور اب بھی کھڑی رہے گی۔بنگلادیشی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹریٹ کے مطابق آرمی چیف نے گزشتہ روز افسران سے خطاب کیا۔آرمی چیف بنگلادیش کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ فوج ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی اور اب بھی رہے گی۔ عوام کے جان و مال اور اہم سرکاری تنصیبات کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔یاد رہے کہ بنگلادیش میں کوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا کی سول نافرمانی کی تحریک شروع ہوگئی، جھڑپوں میں 95 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔مظاہرین نے وزیراعظم حسینہ واجد سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا جبکہ احتجاج کے دوران مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں ہلاکتوں کی تعداد 95 ہوگئی اور سیکڑوں افراد زخمی ہوئے۔بنگلادیشی پولیس کا کہنا ہے کہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والوں میں 14 پولیس افسر بھی شامل ہیں۔بنگلادیش میں حسینہ واجد حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، حکومت نے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کےلیے کرفیو کا اعلان کردیا۔ انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی بند کردی گئی، پیر سے بدھ تک تعطیل کا اعلان کردیا، عدالتیں بھی غیر معینہ مدت کےلیے بند رہیں گی۔تازہ جھڑپیں کوٹا سسٹم مخالف مظاہرین اور حکمران جماعت کے کارکنوں کے درمیان ہوئی ہیں۔
Home / Breaking News, News, World / فوج ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی اور اب بھی رہے گی، بنگلادیشی آرمی چیف
فوج ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی اور اب بھی رہے گی، بنگلادیشی آرمی چیف
Related Articles
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-09-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-09-2024
Read MoreArticle
حضرت محمدﷺ بنفسِ قرآن
Posted in: Article, News-
-
کبھی بھی اپنا موازنہ دوسروں کے ساتھ نہ کریں
Posted in: Article, News -
-
MUWADDAT IN THE LIGHT OF QUR’AN
Posted in: Article, News
sports
پہلا ون ڈے: افغانستان نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
Posted in: News, Sportsافغانستان نے جنوبی افریقا کو سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقی ٹیم صرف 106 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ افغانستان نے ہدف 26 اوورز میں حاصل کرلیا۔ میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا کیا گیا۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کی اننگز کا […]
Read More
Post your comments