وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دورہ امریکا کے دوران چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی’مخالفین زہریلا پروپیگنڈا کر رہے ہیں‘ نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ اس کو پروپیگنڈا کرکے غلط رنگ دیا گیا۔ ایسے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں کسی بھی اینٹی چائنا فنکشن میں شامل نہیں ہوا ۔ اتوار کو یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے ہیوسٹن، امریکا میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دورے کا مقصد امریکا کے سیاستدانوں سے ملکر دہشتگردی کے خلاف ایک مؤثر پلان بنانا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ صرف پاکستان کی نہیں یہ سب کی مشترکہ لڑائی ہے، پاکستان کے خلاف جو بھی ہتھیار اٹھائے گا اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔امریکا کے ایوانِ نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے۔ سیاست کریں لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کا نقصان ہو۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اراکین کے ساتھ ملاقاتیں بہت مثبت رہی ہیں ۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / چین مخالف تقریب، شرکت کی بات پروپیگنڈا، دورہ امریکا کا مقصد سیاستدانوں سے ملکر دہشتگردی کیخلاف مؤثر پلان بنانا ہے، وزیر داخلہ
چین مخالف تقریب، شرکت کی بات پروپیگنڈا، دورہ امریکا کا مقصد سیاستدانوں سے ملکر دہشتگردی کیخلاف مؤثر پلان بنانا ہے، وزیر داخلہ



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments