یمن میں انسداد ملیریا کیلئے سعودی شاہ سلمان ریلیف سینٹر کا عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعاون کا معاہدہ طے پاگیا۔سعودی میڈیا کے مطابق یمن میں ملیریا پر قابو پانے کے لیے 12 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں، معاہدے کے تحت یمن میں ملیریا کی روک تھام کے دوسرے مرحلے پر کام ہوگا۔یمن میں ملیریا سے بچاؤ کے لیے 13 لاکھ سے زائد مچھر دانیاں فراہم کی جائیں گی۔یمن میں 5 لاکھ سے زائد گھروں کے لیے انسداد ملیریا اسپرے بھی دیا جائے گا۔
سعودی وزارت صحت نے ’صحت مند زندگی‘ کے عنوان سے مہم کا آغاز کر دیا۔
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین حفاظتی ٹیکے لگوا کر آئیں تاکہ وبائی امراض سے محفوظ رہیں، عمرہ کے سفر سے 10 روز قبل گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانا ضروری ہے۔وزارت صحت نے کہا کہ اس ویکسینیشن سے وبائی مرض سے محفوظ رہنے میں کافی مدد ملتی ہے۔سعودی وزارت صحت نے موسمی بخار اور انفلوئنزا سے بچاؤ کی بھی ویکسینیشن پر زور دیا ہے۔سعودی وزارت صحت نے کہا کہ معمر اور مریض افراد عمرہ روانگی سے 2 ہفتے قبل ویکسینیشن ضرور کروائیں، تاکہ صحت مند رہ کر عمرہ آسانی اور یکسوئی سے کر سکیں۔
Post your comments