class="post-template-default single single-post postid-7252 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ، جے شنکر

شنگائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کےلیے اسلام آباد آنے والے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اپنے ملک روانہ ہوگئے۔ 

بھارت کیلئے واپسی پر اپنے بیان میں جے شنکر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے روانہ ہو رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ اسحاق ڈار اور جے شنکر کے درمیان غیر معمولی ملاقات ہوئی ہے۔ 

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر اسحاق ڈار اور جے شنکر کی ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے دیے گئے ظہرانے کے دوران ہوئی۔ذرائع کے مطابق ظہرانے کے موقع پر پاکستانی وزیرخارجہ اور اُن کے بھارتی ہم منصب ایک ساتھ بیٹھے، اس دوران دونوں میں بات چیت بھی ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ بھارتی درخواست پر دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھے بٹھایا گیا تھا۔ اسحاق ڈار اور جے شنکر کو ساتھ بٹھانے کےلیے ظہرانے کی سیٹنگ اریجمنٹ میں تبدیلی کی گئی۔ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی ہم منصب کے درمیان گفتگو کو تاحال افشا نہیں کیا جارہا ہے۔دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی ظہرانے پر وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter