class="post-template-default single single-post postid-9625 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

تحریک انصاف نے مذاکرات کی چوتھی نشست میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ سے قبل جوڈیشل کمیشن کا قیام ضروری ہے، جب تک جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں نہیں لایا جاتا چوتھے مذاکراتی راؤنڈ میں نہیں بیٹھیں گے۔عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات ہیں، حکومت جوڈیشل کمیشن نہیں بناتی تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔اس سے قبل تحریک انصاف کے مطالبات کے جواب کے معاملے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک انصاف کے تحریری مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسحاق ڈار، نوید قمر، عبدالعلیم خان، رانا ثناء اللّٰہ، فاروق ستار،  اعجازالحق، خالد مگسی اور چوہدری سالک حسین بھی شریک تھے۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے بننے یا نہ بننے کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ذیلی کمیٹی کا اجلاس کل اور جمعہ کو دوبارہ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ 28 جنوری کو پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ چوتھا مشترکہ اجلاس ہوگا۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ تفصیل کے ساتھ مطالبات پر غور کیا ہے، قانونی مشاورت کی ہے۔ 28 تاریخ کو تحریری جواب ان کے حوالے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بننے یا نہ بننے کا سوال ابھی طے نہیں کیا، اسی لیے مشاورت ہو رہی ہے، مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ترجمان کون ہے؟ پارٹی میں تنازع کھڑا ہوگیا۔

مشال یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بشریٰ بی بی کا ترجمان نامزد کیا ہے، پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے بھی ایسا ہی دعویٰ کردیا کہ بانی  نے انہیں بشریٰ بی بی کا ترجمان نامزد کیا ہے۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مشال یوسفزئی کو صرف لیگل معاملات سونپے گئے ہیں۔اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی ترجمانی کےلیے پارٹی کسی کو بھی نوٹیفائی کرسکتی ہے، پارٹی کا نوٹیفکیشن سامنے آیا تو اس پر بات کروں گا۔خیال رہے آج جی ایچ کیو حملہ کیس میں مشال یوسف زئی کا وکالت نامہ بھی چیلینج ہوا تھا، عدالت نے وکالت نامے کے معاملے پر مشال یوسف زئی کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter