جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل11 رنز سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ دوسرا میچ جمعے کو کھیلا جائے گا۔ منگل کو ڈربن میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ اننگز میں 14چھکوں نے پاکستانی بولروں کے لئے مشکلات پیدا کیں۔ ڈیوڈ ملر اور جارج لینڈےکی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 9وکٹ پر183رنز بنائے جواب میں پاکستان نے20اوورز میں8وکٹ172رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملر نے 40 گیندوں پر 82 رنز بنائے۔ جارج لینڈا 24 گیندوں پر 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انہوں نے چار چھکے اور تین چوکے مارے اورکیئریئر بیسٹ21رنز دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے سب سے زیادہ 62 گیندوں پر 74رنز بنائے لیکن وہ صورتحال کے مطابق سلو کھیلے۔ پاکستانی اننگز میں بابر اعظم صفر،عثمان خان 9صائم ایوب15گیندوں پر31، طیب طاہر 18شاہین آفریدی 9 عرفان خان ایک عباس آفریدی کوئی رن بنائے بغیر آوٹ ہوئے۔ زمبابوے میں پاکستانی بولنگ کے ہیرو اور نوجوان اسپنر سفیان مقیم سب سے مہنگے بولر رہے ان کے آخری اوور میں لینڈانے تین چھکے مارے، انہوں نے چار اوورز میں53رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 11 رنز سے ہرا دیا


Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 03-04-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperWeekly Nawai Pakistan E Paper 03-04-2025
Read More
Article
متنازع وقف بل کی منظوری’پلاسی‘ اور ’بکسر‘ کی شکست کے . ندیم عبدالقدیر
Posted in: Article, Newsندیم عبدالقدیر قوموں کا برباد ہوجانا، شہروں کا لُٹ جانا،سب کچھ تباہ ہوجانا شاید اسے ہی کہتےہیں ۔ متنازع وقف ترمیمی قانون ۲۰۲۵ء ایک ایسی تباہی اور بربادی کی شروعات ہے جس کا شاید ہندوستانی مسلمانوں کو ٹھیک ٹھیک اندازہ نہیں ہے ۔ یہ قانون ہندوستانی مسلمانوں کی تاریخ میں وہی حیثیت رکھتا ہے جوپلاسی […]
Read More-
-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News -
-
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article
sports
نور زمان نے انڈر۔23 ورلڈ اسکواش کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
Posted in: Breaking News, News, Sportsنمبر دو سیڈ پاکستان کے نور زمان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر۔23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ پاکستان کے حمزہ خان کو کوارٹر فائنل میں شکست کھا کر ایونٹ سے آؤٹ ہوگئے۔ٹاپ سیڈ مصر کے ابراہیم الیکبانی، کریم التورکی اور ملائیشیا کے امیشنراج چندرن بھی سیمی […]
Read More
Post your comments