اے سی سی ٹی20 ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں یو اے ای کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر پاکستان شاہینز کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
عمان کے شہر العامرات میں کھیلے گئے میچ میں شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 179 رنز بنائے۔ کپتان محمد حارث 71 اور حیدر علی 32 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ یاسر خان نے 25، قاسم اکرم نے 23 اور عمیر یوسف نے 21 رنز بنائے۔ 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 17ویں اوورز میں 65 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ اماراتی ٹیم کے کپتان راہول چوپڑا 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔شاہینز کے شاہنواز داہانی نے 12 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں اور ٹیم کی اس اہم جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انکے علاوہ سفیان مقیم نے دو، احمد دانیال، عباس آفریدی، عرفات منہاس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Post your comments