class="wp-singular post-template-default single single-post postid-13495 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ٹی 20 کرکٹ، پاور پلے قانون میں تبدیلی، نئے رولز کا اطلاق جولائی سے ہو گا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کرکٹ کے پاور پلے کے قانون میں تبدیلی کر دی۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق قوانین میں تبدیلی کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے، پاور پلے سے متعلقہ نئے رولز کا اطلاق جولائی سے ہو گا۔مکمل 20 اوورز کی اننگز میں پاور پلے بدستور 6 اوورز پر ہی مشتمل ہو گا، 20 اوورز سے کم کے کھیل میں پاور پلے اوورز کے درمیان میں شروع یا ختم ہو سکتا ہے۔ٹی 20 کرکٹ میں پاور پلے کو اننگز کے مقررہ اوورز کے 30 فیصد کے قریب رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔8 اوورز کی اننگز میں پاور پلے 2 اعشاریہ 2 اوورز پر مشتمل ہو گا جبکہ 5 اوورز کی اننگز کی پاور پلے 1 اعشاریہ 3 اوورز کا ہو گا، جس کے دوران 2 فیلڈرز دائرے کے باہر رہیں گے۔اعلامیے کے مطابق آئی سی سی نے نئے رول میں ہر اوور کے حساب سے پاور پلے اوورز کو ترتیب دیا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter